ملتان: بھابی‘ بھتیجی اور بھتیجے کے قاتل کو پھانسی دیدی گئی

Jun 07, 2016

ملتان (کرائم رپورٹر) ملتان میں تہرے قتل کے مجرم کو تختہ دار پر لٹکا دیا گیا، مجرم بشیر حسین نے 2004ء میں جائیداد کے تنازعہ پر اپنی بھابی، بھتیجی اور بھتیجے کو قتل کیا تھا۔ کبیر والا ضلع خانیوال کے رہائشی مجرم بشیر حسین نے اپنے مرحوم بھائی کی زمین ہتھیانے کے لئے فائرنگ کر کے بھابی مختیار بی بی، بھتیجے ناصر شاہ اور بھتیجی معصومہ کو قتل کر دیا تھا۔

مزیدخبریں