پشاور: نجی سکول میں باپ بیٹوں کی ٹیچر کو دھمکیاں، ہوائی فائرنگ، طلبا میں بھگدڑ

Jun 07, 2016

پشاور (بیورو رپورٹ) تھانہ گلبرگ کے حدود میں واقع نجی سکول میں ٹیچر کو مسلح باپ بیٹوں نے جان سے مارنے کی دھمکیاں دیتے ہوئے ہوا ئی فائرنگ کردی جس کے باعث طلباء میں بھگدڑ مچ گئی۔واقعہ کی اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر معاملہ کو رفع دفع کرایا پولیس رپو رٹ کے مطابق نجی سکول کے ٹیچر ضیا ء اللہ کے سابقہ طالبہ سے دوستانہ تعلقات تھے معلوم ہونے پر لڑکی کے والد محمد نیاز بھائی فہیم احمد ، وسیم احمد اور دوست ارشد گل ولد گل خان نے سکول میں گھس کر ٹیچر کو ڈرانے دھمکانے کی خاطر ہوائی فائرنگ کر دی پولیس نے دونو ں فریقین کے مابین صلح کرا دی۔

مزیدخبریں