الاخیار فاؤنڈیشن کے زیر انتظام راوی روڈ میں عرفانیہ میڈیکل سنٹر کا افتتاح

لاہور (پ ر) الاخیار فائونڈیشن پنجاب کے زیر انتظام راوی روڈ میں گزشتہ روز عرفانیہ میڈیکل سینٹر کا افتتاح پیٹرن انچیف سجادہ نشین آستانہ عالیہ سندر شریف سید محمد حبیب عرفانی چشتی نے کیا۔ صدر فائونڈیشن سیّد اخیار حبیب عرفانی بھی موجود تھے، سید حبیب عرفانی نے بعدازاں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ الاخیار فائونڈیشن کے زیر اہتمام لاہور، فیصل آباد، کمالیہ ،ملتان اور راولپنڈی میں 13 میڈیکل سنٹر، ایک ہسپتال مریضوں کا مفت علاج کرر ہے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن