پشاور (بیورو رپورٹ) پشاور ہائیکورٹ نے سوشل میڈیا پر سابق سنیٹر اعظم خان ہوتی (مرحوم)کے خاندان کی کردار کشی کرنے پر اعظم ہوتی کی بیوی ہونے کی دعویدار خاتون شمیم اختر کیانی کے خلاف ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دی ہے۔ عدالت کو بتایا گیا کہ اعظم ہوتی کی اہلیہ ہونے کی دعویدار شمیم اختر کیانی کی جانب سے مرحوم اعظم ہوتی اور اسکے خاندان کیخلاف سوشل میڈیا (فیس بک) پر ہتک آمیز پوسٹ شیئر کئے جاتے رہے ہیںجس پر اعظم ہوتی نے ان کیخلاف 2013ء میں ہائیکورٹ میں رٹ دائر کی تھی، نے 13 جون 2014ء کو وفاقی تحقیقاتی ادارے کو ان کے خلاف کارروائی اور سائبر کرائم ایکٹ کے تحت ایف آئی آر درج کرنے کا حکم دیا تھا۔ حمیرا اعظم ہوتی نے سوشل میڈیا پر شیئر کئے گئے مواد بھی پیش کئے۔ ڈپٹی اٹارنی نے کہا کہ ایف آئی اے کی جانب سے سائبر کرائم بل کے تحت شمیم اختر کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی ہے جبکہ انکے خلاف تحقیقات جاری ہے۔