پشاور (بی بی سی اردو ڈاٹ کام) خیبر پی کے سے تعلق رکھنے والے تحریک انصاف کے پانچ ممبران قومی اسمبلی نے وزیراعلیٰ خیبر پی کے پرویز خٹک اور صوبائی وزراء پر کریشن کے الزامات لگاتے ہوئے ان کیخلاف عید الفطر کے بعد تحریک چلانے کا اعلان کیا ہے۔ گروپ کے ایک ممبر اور ضلع ہنگو سے تعلق رکھنے والے تحریک انصاف کے ایم این اے خیال زمان اورکزئی نے بی بی سی کو بتایا پرویز خٹک نے صوبائی حکومت کو ذاتی جاگیر میں تبدیل کیا ہوا ہے۔ ہر جگہ بندرنٹ ہو رہی ہے اور ٹھیکے فروخت کئے جا رہے ہیں۔