اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) نیب نے کے ڈی اے کوآپریٹو ہائوسنگ سوسائٹی پر چھاپہ مارا۔ کے ڈی اے کوآپریٹو ہائوسنگ سوسائٹی میں کئی شخصیات نے غیرقانونی پلاٹ الاٹ کرائے تھے۔ نیب ذرائع کے مطابق مختلف شخصیات نے غیر قانونی طور پر پلاٹوں کی منتقلی بھی کی۔ چھاپہ غیر قانونی الاٹ کرائے گئے پلاٹ کے شواہد حاصل کرنے کیلئے مارا گیا۔ سوسائٹی میں 12 بااثر شخصیات نے غیر قانونی پلاٹ حاصل کئے۔