پانامہ لیکس، فضل الرحمان کی خورشید شاہ کو رام کرنے کی کوشش، اپوزیشن لیڈر ہاتھ چھڑاکر چلے گئے، اسحاق ڈار بھی موجود تھے

اسلام آباد (آن لائن) جمعیت علماء اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان پانامہ لیکس کے معاملے پر اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کو رام کرنے کی کوشش کرتے رہے۔ تاہم اپوزیشن لیڈر ہاتھ چھڑا کر ایوان سے باہر نکل گئے قومی اسمبلی میں کورم پورا نہ ہونے کی بناء پر اجلاس کی معطلی کے موقع پر جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کو پانامہ لیکس کے معاملے پر اپنا موقف نرم رکھنے اور حکومتی ٹی او آر تسلیم کرنے کیلئے کافی دیر تک دلائل دیتے رہے اس موقع پر وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار بھی موجود تھے خورشید شاہ مولانا فضل الرحمان کے دلائل سے مطمئن نہ ہوئے اور باہر چلے گئے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...