کراچی (نیٹ نیوز) محکمہ تعلیم سندھ کے خلاف کرپشن اور ہیر پھیر کے مختلف عدالتوں میں دائر مقدمات کی تعداد 6 ہزار سے تجاوز کر گئی جس پر محکمہ تعلیم کے لیگل آفیسر نے پیروی سے معذرت کر لی ہے۔ محکمہ کیخلاف ہائی کورٹ، نیب کورٹ، اینٹی کرپشن کورٹ میں جعلی بھرتیوں، تنخواہوں میں ہیر پھیر، فنڈز میں کرپشن کے مقدمات درج ہیں۔
محکمہ تعلیم سندھ کیخلاف مقدمات کی تعداد 6 ہزار سے تجاوز کر گئی، لیگل افسر کی پیروی سے معذرت
Jun 07, 2016