پاکستان کی سرحدوں کا دفاع ناقبل تسخیر ہے، ڈاکٹر عبدالقدیرخان

Jun 07, 2016

کراچی ( نیوز رپورٹر) پاکستان کی سرحدوں کا دفاع ناقاب تسخیر ہے اور آج اللہ کے فضل اور پاکستانی عوام کی دعائوں سے پاکستان ایک عظیم ایٹمی طاقت ہے اور اسی طاقت نے دشمنان پاکستان کے ہوش اڑا رکھیں ہیں اور انہیں کسی بھی جارہیت سے باز رکھا ہوا ہے اور انشاء اللہ پاکستان تاقیامت تک قائم رہے گا۔ پاکستانی افواج اور عوام کا رشتہ ہمالیہ کی چوٹی سے بھی بلند ہے پاکستان کو درپیش چیلنجز کا سامنا ، حب الوطنی، دیانت داری، اعلیٰ تعلیم کے حصول اور اسلام کے درخشاں اصولوں پر عمل کر کے کر سکتے ہیں او رملکی ترقی میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر نے برکاتی فائونڈیشن کے ٹرسٹی حاجی محمد رفیق پردیسی کی جانب سے محمد علی سوسائٹی میں منعقدہ سیمینار ملکی دفاع اور اسکے تقاضے کے عنوان سے اور ملی مشاعرہ کی مشترکہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر میزبان محسن اہلسنت حاجی محمد رفیق پردیسی نے کہا کہ پاکستان اسلام کا قلعہ ہے اس کی حفاظت افواج، عوام، حکومت ، صحافت اور دیگر نے مل کر کرنی ہے اس چمن گلستان کو اللہ تعالیٰ نے بے شمار نعمتوں سے نوازا ہے۔ ہمیں چاہیے کہ ہم تمام اختلافات کو ملکی دفاع و ترقی کی خاطر بالائے طاق رکھیں اور ایک اچھے ، سچے انسان بنے کیونکہ مسلمان بننے کا مزہ بھی اسی میں ہے۔ حاجی رفیق پردیسی نے مزید کہا کہ ہمارے بہادر، نڈر اور با صلاحیت جرنیل راحیل شریف کی قیادت میں پاک فوج کی امن و امان قائم رکھنے میں کارکردگی باعث فخر ہے۔ تقریب سے میاں محمد سومرو نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی سا لمیت ، امن و امان کے مسائل اور دہشت گردی کا خاتمہ اولین ترجیح ہے ۔ پاکستان قائم رہنے کیلئے بنا ہے اور مستقبل مین مزید ترقی کرے گا۔ تقریب میں سردار یاسین ملک، طارق حسن، حاجی انیس پردیسی، محمد حمزہ پردیسی، محمد حسنین پردیسی، محمد حسان پردیسی، سید نصرت علی، طارق خان و دیگر نے خطاب ، کلام اور خصوصی شرکت کی۔

مزیدخبریں