کسٹم اینٹی سمگلنگ کا چھاپہ 6کروڑ مالیت کے آٹو پارٹس برآمد

لاہور (خبر نگار) کسٹم اینٹی سمگلنگ لاہور نے 6کروڑ روپے مالیت کے سمگل شدہ آٹو پارٹس برآمد کر کے قبضہ میں لے لئے۔ کسٹم اینٹی سمگلنگ لاہور کو اطلاع ملی تھی کہ سکریپ کی آڑ میں آٹو پارٹس کی ایک بڑی کھیپ منگوائی گئی ہے جس پر کسٹم اینٹی سمگلنگ لاہور کی ٹیم نے مصری شاہ میں گودام پر چھاپہ مار کر 100ٹن آٹو پارٹس برآمد کر کے قبضہ میں لے لیا۔

ای پیپر دی نیشن