پانامہ لیکس کےمعاملے پر چیئرمین نیب سےجواب طلب کرنے اور وزیراعظم کےخلاف نیب سے انکوائری کےلیےلاہور ہائی کورٹ میں متفرق درخواست دائر کردی گئی

Jun 07, 2016 | 17:24

ویب ڈیسک

منیراحمد نامی شہری نے اظہرصدیق ایڈووکیٹ کے توسط سےدرخواست دائر کی جس میں موقف اختیار کیاگیا کہ وزیراعظم اور ان کے خاندان نےاپنےاثاثے چھپائے،رقم غیرقانونی طورپربیرون ملک منتقل کی اورقوم سے غلط بیانی کی .درخواست میں مزید کہاگیاہےکہ نیب آرڈیننس کے تحت وزیراعظم کے
خلاف پانامہ لیکس کے معاملےپرنیب ازخود کارروائی کاحق رکھتاہے. درخواست گزارکاکہناتھا کہ عدالت کی جانب سے نوٹس جاری ہونے کے باوجود چیئرمین نیب نے جواب جمع نہیں کرایانہ ہی وزیراعظم اوران کی فیملی کےخلاف ازخود اختیار استعمال کرتےہوئے انکوائری شروع کیجو قوانین کی خلاف ورزی ہے.درخواست میں استدعا کی گئیکہ عدالت پانامہ لیکس کےمعاملے پرچیئرمین نیب سے جواب طلب کرےاور وزیراعظم کےخلاف انکوائری کاحکم دے.

مزیدخبریں