اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے)تھانہ کوہسار کے علاقے مےں چےنی باشندے کو لوٹنے کی اطلاع پر پولےس کی دوڑےں لگ گئےں لےکن تفتےش پر معاملہ کھلا اور فرےقےن مےں تنازعہ لےن دےن کا نکلا چےنی باشندے ژو دو لونگ نے پولےس کو پہلے اطلاع دی کہ اےف سےون مرکز مےں تےن منزلہ عمارت مےں آٹھ مسلح افراد نے ہمےں ےرغمال بنا رکھا ہے اور ہم سے نقدی ، سفری دستاوےزات چھےن لی گئی ہےں اور ہمےں حبس بےجا مےں رکھا گےا ہے جب پولےس وہاں پہنچی تو بعد مےں چےنی باشندے ژو لونگ نے پولےس کو بتاےا تھا کہ اشتےاق علی نے گےسٹ ہاﺅس بنانے کےلئے اس سے دس لاکھ روپے لئے تھے لےکن اب اس نے مجھے اچانک جواب دے دےا ہے پولےس نے زےر دفعہ406 مقدمہ درج کرکے تفتےش شروع کردی ۔
چےنی باشندے کو لوٹنے کی اطلاع پر پولےس کی دوڑےں لگ گئےں
Jun 07, 2017