راولپنڈی(نوائے وقت رپورٹ)انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالتوں مےں مختلف کےسوں کی سماعت ہوئی خصوصی عدالت کے جج آصف مجیداعوان نے تھانہ صدر اٹک کے پولیس مقابلے اوراقدام قتل کےس مےں ملزم طالب حسین کی درخواست ضمانت بعد از گرفتاری کی سماعت مکمل کرکے خارج
کر دی عدالت نے تھانہ روات کے اغواءبرائے تاوان کےس مےں ملزمان نسیم حسن شاہ وغیرہ کی سماعت کرتے ہوئے گواہوں کو سمن جاری کرکے سماعت 21جون تک ملتوی کر دی تھانہ فتح جنگ کے محکمہ جنگلات کے اہلکارروں کے ساتھ ہاتھا پائی اور کارسرکار میں مداخلت کےس میں ملزمان حمایت علی شاہ وغیرہ میں گواہوں کو دوبارہ سمن جاری کرکے سماعت 21جون،تھانہ پنڈےگھیب کے فورتھ شیڈول اور مذہبی منافرت کےس مےں ملزم عابد حسین کی سماعت 16جون، تھانہ مورگاہ کے پولیس مقابلہ کےس مےں ملزمان اعتزاز خلیل وغیرہ میں ایک گواہ کا بیان قلمبند کرکے سماعت 13جون ، تھانہ ویسٹریج کے قتل، اقدام قتل اور دہشت گردی کےس مےں ملزم کامران کا بیان قلمبند کرکے سماعت 9جون تک ملتوی کر دی تھانہ گنجمنڈی کے سانحہ تعلیم القرآن راجہ بازار کےس مےں ملزمان ملزمان قمر عباس وغیرہ کے متعلقچالان مکمل کرکے خصوصی عدالت نمبر 2میں پیش کر دیا گےا عدالت نے سماعت 16جون تک ملتوی کر دی خصوصی عدالت کے جج اصغر خاننے تھانہ صدر چکوال کے قتل، اقدام قتل اور دہشت گردی کے ملزم غلام عباس کیس میں دوگواہوں کے بیان قلمبند کرکے سماعت 20جون، سی ٹی ڈی کے دھماکہ خیز مواد برآمدگی کےس مےں ملزم عبدالستار کی سماعت 20جون،تھانہ صدر حسن ابدال کے پولیس مقابلہ کےس مےں ملزم کامران کے خلاف ایک گواہ کا بیان قلمبند کرکے سماعت 20جون،تھانہ صدر حسن ابدال کے فورتھ شیڈول اور مذہبی منافرت کےس مےں ملزم افتخاراحمد کو مقدمہ کی نقول دے دی گئےں فرد جرم کیلئے سماعت 16 جون تک ملتوی کر دی۔