کراچی (وقائع نگار) نہال ہاشمی تقریر کیس میں دہشت گردی کی دفعات شامل کرنے کی درخواست کی سماعت ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شرقی کی عدالت میں ہوئی۔ عدالت نے 9 جون کیلئے ایس ایچ او بہادر آباد کو نوٹس جاری کردئیے۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے نہال ہاشمی کی تقریر ملک میں خوف و ہراس پھیلانے کے مترادف ہے‘ نہال ہاشمی نے سپریم کورٹ کے ججز اور جے آئی ٹی کو دھمکیاں دیں۔ درخواست میں نہال ہاشمی اور ایس ایچ او بہادر آباد کو فریق بنایا گیا ہے۔