طیبہ کیس، راجہ خرم علی خان کو ذاتی شنوائی کا موقع مل گیا

اسلام آباد (وقائع نگار) طیبہ تشدد کیس کے ملزم راجہ خرم علی خان کے خلاف محکمانہ انکوائری کے بعد انہیں ذاتی شنوائی کا موقع مل گیا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے او ایس ڈی بنائے گئے ایڈیشنل سیشن جج کو عید کے بعد طلب کر لیا ہے۔ ایڈیشنل سیشن جج راجا خرم علی خان کی اہلیہ کی جانب سے کمسن گھریلو ملازمہ طیبہ پر تشدد کا مقدمہ درج ہونے کے بعد انہیں جوڈیشل کام سے روک کر او ایس ڈی بنا کر محکمانہ انکوائری کا آغاز کیا گیا تھا۔ جسٹس محسن اختر کیانی نے بطور انکوائری افسر راجا خرم علی خان کو واقعہ کا قصور وار ٹھہراتے ہوئے کڑی سزا دینے کی سزا تجویز کی ہے ۔ محکمانہ انکوائری کے حتمی مرحلہ میں او ایس ڈی جج کو جسٹس شوکت عزیز صدیقی کے روبرو ذاتی شنوائی کا موقع دیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق فاضل جسٹس نے ملزم کو ذاتی شنوائی کے لیے عید کے بعد طلب کر لیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...