اسلام آباد(نامہ نگار)قومی احتساب بیورو (نےب)کے چیئرمین قمرزمان چوہدری نے کہا ہے کہ نیب نے اپنی فورینزک سائنس لیبارٹری قائم کی ہے جومعاشرے سے بدعنوانی کی لعنت کے خاتمہ کی بڑھتی ہوئی ضروریات کو پورا کرنے کیلئے نیب کو جدید ٹیکنالوجی سے لیس کرنے کے مقاصد کیلئے فعال کردی گئی ہے،فورینزک لیبارٹری کے موثر انداز میں کام کرنے سے تفتیشی افسران کو بدعنوانی کے مختلف بڑے پیمانے کے مقدمات اور شکایتوں کی تصدیق ، تحقیق اور تفتیش کو میرٹ اور شفافیت پرمبنی بنانے میںمدد ملی ہے، تفصےلات کے مطابق انہوں نے ان خیالات کا اظہار یہاں نیب کی فورینزک سائنس لیبارٹری کی کارکردگی کے جائزہ سے متعلق اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے نیب کی موجودہ انتظامیہ کے اقدامات اور کامیابیوں کا تذکرہ کرتے ہوئے کہاکہ مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کا نظریہ متعارف کرایا گیا ہے جس کے تحت تفتیشی افسران اور پراسیکیوشن افسر بطور ٹیم کام کر رہے ہیںتاکہ تفتیشی عمل میں شفافیت اور میرٹ کو یقینی بنایا جاسکے۔ انہوں نے کہاکہ نیب بد عنوانی کے خاتمے کے لئے کوششوں کو اولین ترجیح دیتا ہے ۔ نیب بد عنوانی کی روک تھام کو قومی فرض سمجھتے ہوئے قوم کی امنگوں پر پورا اترے گا۔ انہوں نے کہا کہ نیب کی لیبارٹری ڈیجیٹل فورینزک ، فنگر پرنٹ فورینزک اور سوالیہ دستاویزات کی سہولیات سے لیس ہے۔ فورینزک سائنس لیبارٹری کے قیام سے موبائل فون ، کمپیوٹرز ، آئی پیڈز اور نیٹ ورکس جیسے برقی آلات سے دستاویزات کے حصول اور ہاتھ سے لکھی تحریروں اور ٹائپ کردہ اور شائع شدہ دستاویزات کو محفوظ کر کے جعلسازی کوپکڑنے میں مدد ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ قومی احتساب بیورو ایک مو¿ثر طریقہ کار اختیار کرتے ہوئے مختلف سرکاری اورغیر سرکاری اداروں ، تنظیموں اورسول سوسائٹی کو بدعنوانی کیخلاف اپنی جنگ میں شامل رکھے ہوئے ہے۔ انہوں نے کہاکہ فورینزک لیبارٹری کے موثر انداز میں کام کرنے سے تفتیشی افسران کو بدعنوانی کے مختلف بڑے پیمانے کے مقدمات اور شکایتوں کی تصدیق ، تحقیق اور تفتیش کو میرٹ اور شفافیت پرمبنی بنانے میںمدد ملی ہے۔ انہوں نے کہاکہ نیب افرادی قوت کے معیارکو برقرار رکھتے ہوئے تربیت انتہائی اہمیت دیتا ہے۔ نیب نے معیار اور یکسانیت برقرار رکھنے کے لئے انویسٹی گیشن افسران کے لئے اکاﺅنٹس کے امور جنرل فنانشیل رولز ، ایف آر ، ایس آر ، ڈیجیٹل فرانزک، سوالیہ دستاویزات اور فنگر پرنٹس کے تجزئے کے لئے معیاری سلیبس ، ریفریشر اور کیپیسٹی بلڈنگ کورسز منعقد کئے ہیں جس سے ایس او پیز اور قانون پر عملدرآمد کرنے میں مدد ملے گی۔ تربیتی پروگرام کا مسلسل جائزہ لیا جائے گا تاکہ مستقبل کی تربیتی ضروریات کومد نظر رکھتے ہوئے مسلسل جائزے کاعمل جاری ہے۔
نیب نے جدید ٹیکنالوجی سے لیس فورینزک سائنس لیبارٹری قائم کردی
Jun 07, 2017