ٹیکساس( آئی این پی) امریکہ میں کال سینٹر سکینڈل میں4بھارتی اور ایک پاکستانی کو مجرم قرار دیدیا گیا۔ محکمہ انصاف کا کہنا ہے کہ امریکہ میں ٹیلی فون فراڈ اور منی لانڈرنگ سکیم میں چار بھارتی اور ایک پاکستانی کو مجرم قرار دیا گیا ہے۔ تمام پانچ مدعا علیہان کیلئے سزا کی تاریخیں زیر التواہیں۔