پراگ(آئی این پی) یورپی ریاست چیک جمہوریہ نے یورپی یونین کی مہاجرین کی تقسیم کے پلان سے دستبردار ہونے کا اعلان کر دیا۔ یورپی بلاک کے مقرر کردہ کوٹے کے مطابق چیک ری پبلک کو اپنے ہاں 2,691مہاجرین کو پناہ دینی تھی ادھر سویڈن نے محکمہ انصاف کے ترجمان مورگن نے کہا ہر پناہ گزین درخواست کا جائزہ انفرادی حیثیت میں لیا جائیگا، شواہد ملنے پر شہریت دینگے۔