پشاور (صباح نیوز) پشاور ہائیکورٹ نے آرمی پبلک سکول پشاور میں 16 دسمبر 2014ء کو ہونے والے دہشت گردوں کے حملے کے بارے میں دائر کی گئی دو درخواستوں پر وفاقی اور صوبائی حکومتوں کو نوٹس جاری کر دئیے ہیں۔ پشاور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس یحی آفریدی اور جسٹس محمد غضنفر پر مشتمل دو رکنی بنچ نے منگل کو فضل خان ایڈووکیٹ اور اجون خان کی جانب سے دائر درخواستوں کی سماعت کی۔