نیب نے مبینہ کرپشن پر نواز شریف، شاہد خاقان عباسی، شہباز شریف اورسابق وزیر اعلی سندھ سید قائم علی شاہ کے خلاف انکوائری کا حکم دے دیا

نیب کے ایگزیکٹو بورڈ نے سابق وزرائے اعظم نواز شریف اور شاہد خاقان عباسی سمیت دیگر کے خلاف انکوائری کی منظوری دے دی ، انکوائری کی منظوری اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے قواعد کے برخلاف من پسند کمپنی کوایل این جی ٹرمینل کا 15سال کیلئے ٹھیکہ دینے کے الزام میں دی گئی ہے، اس ڈیل سے قومی خزانے کو مبینہ طور پراربوں روپے کا نقصان پہنچا۔ ایگزیکٹو بورڈ اجلاس نے شہباز شریف ،متعلقہ سیکرٹریز،چنیوٹ سے سابق ایم پی اے اور رمضان شوگر ملز لمیٹیڈ چنیوٹ کی انتظامیہ کے خلاف بھی انکوائری کی منظوری دے دی۔ ملزمان پرمبینہ طور پراختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے قومی خزانے کوبھاری نقصان پہنچانے کا الزام ہے ۔ نیب کے ایگزیکٹو بورڈ نے سابق وزیر اعلی سندھ سید قائم علی شاہ ،سابق سیکرٹری، کلچر ٹوارزم اینڈ اینٹیک ڈیپارٹمنٹ حکومت سندھ کے افسران/اہلکاران اوردیگر کے خلاف انوسٹی گیشن کی منظوری دی ہے ،ملزمان پر قومی خزانے کو تقریبا127ملین روپے کا نقصان پہنچانے کا الزام ہے ۔

ای پیپر دی نیشن