نوائے وقت کی ایڈیٹر رمیزہ مجیدنظامی ورلڈ ایڈیٹرز فورم بورڈکی ممبر منتخب

Jun 07, 2018

ایسٹورل (خصوصی رپورٹ) پرتگال کے شہر ایسٹورل میں 70ویں ورلڈ نیوز میڈیا کانفرنس شروع ہو گئی ہے۔ ورلڈ ایسوسی ایشن آف نیوز پیپرز اینڈ نیوز پبلشرز (WAN-IFRA) کے زیراہتمام کانفرنس میں مہارت اور نئے آئیڈیاز شیئر کرنے کیلئے دنیا بھر سے پبلشرز نے شرکت کی۔ WAN-IFRA کی ایڈیٹوریل معاملات اور آزادی صحافت پر تنظیم ورلڈ ایڈیٹرز فورم (WEF) نے نوائے وقت اور دی نیشن کی ایڈیٹر رمیزہ مجیدنظامی کو بطور بورڈ ممبر خدمات سرانجام دینے کیلئے منتخب کر لیا ہے۔ اس سے قبل ڈان کے ایڈیٹر ظفر عباس نے مسلسل متعدد بار پاکستان کی بڑی کامیابی سے نمائندگی کی ہے۔
منتخب

مزیدخبریں