ہر بات پر ازخود نوٹس مگر ہمارے لوگوں کو دوسری جماعتوں میں شامل کرنے کا نہیں : نوازشریف

اسلام آباد (نامہ نگار+ ایجنسیاں+ نوائے وقت رپورٹ) سابق وزیراعظم نوازشریف نے کہا ہے کہ ملک میں قبل از وقت انتخابات دھاندلی کی بحث چلتی رہتی ہے اور اس کا آغاز ہو چکا ہے، ہر بات پر از خود نوٹس لیا جاتا ہے، جب مسلم لیگ (ن) کے لوگوں کو دوسری جماعتوں میں شامل کیا جاتا ہے تو کوئی نوٹس نہیں ہوتا، تبدیلی کو کوئی روک نہیں سکتا، تبدیلی آ کر رہے گی جو ملک کےلئے ناگزیر ہے۔ احتساب عدالت میں صحافیوں سے غیررسمی گفتگو کے دوران نوازشریف نے کہا کہ قبل از وقت انتخابات میں دھاندلی کا آغاز اس وقت سے ہوا جب مجھے مسلم لیگ (ن) کی صدارت سے ہٹایا گیا اور مجھے زندگی بھر کےلئے نااہل کیا گیا۔ سینٹ انتخابات میں ہمارے امیدواروں کو پارٹی ٹکٹ سے محروم کردیا گیا، کیا کوئی ایسی مثال موجود ہے کہ کسی کو پارٹی ٹکٹ سے محروم کیا گیا ہو۔ ریحام خان کی کتاب سے متعلق سوال پر نواز شریف نے کہا کہ ریحام خان کی کتاب سے متعلق عمران خان یا ان کے لوگوں کو معلوم ہوگا مجھے نہیں، اس سے متعلق صرف اخباروں میں پڑھ رہا ہوں۔ صحافی کی جانب سے پوچھا گیا کہ سپریم کورٹ نے آپ کو بلایا ہے کیا کہیں گے جس پرنوازشریف نے کہا کہ ظفر اللہ صاحب آ رہے ہیں ان سے مشاورت ہوگی۔ صحافیوں پر تشدد اور اغوا سے متعلق انہوں نے کہاکہ اس ملک میں کس طرح سے کچھ لوگ آپریٹ کر رہے ہیں۔
نوازشریف

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...