کراچی (نوائے وقت رپورٹ) پاکستان کی سب سے کم عمر 6سالہ لائبہ وہاج نے ٹاور آف ہنوئی کا میتھ پزل ایک منٹ 13سیکنڈ میں حل کرکے گینز ورلڈ ریکارڈ میں نام درج کرا لیا ہے۔ لائبہ کراچی میں ماہر تعلیم وہاج حسین کی صاحبزادی ہیں اس سے قبل مذکورہ ریکارڈ 2منٹ 30سیکنڈ میں بنایا گیا تھا۔
درج
پاکستان کی سب سے کم عمر بچی 6 سالہ لائبہ نے ورلڈ گینز بک میں نام درج کرا لیا
Jun 07, 2018