لاہور (وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ نے الیکشن شیڈول کے جاری ہونے پر حلقہ بندیوں کیخلاف دائر درخواست کو ناقابل سماعت قرار دے کر مسترد کر دیا۔ جسٹس شاہد کریم نے مسلم لیگ (ن) کے سابق رکن پنجاب اسمبلی کرم الٰہی بندیال کی درخواست پر سماعت کی جس میں الیکشن کمشن کی جانب سے حلقہ بندیوں کو چیلنج کیا گیا۔ درخواست میں اعتراض اٹھایا گیا کہ الیکشن کمشن نے حلقہ بندیوں کے بارے خلاف قوانین فیصلہ سنایا اور انتخابی حلقے کو جغرافیائی حدود کا خیال بھی نہیں رکھا گیا۔ نئی حلقہ بندیوں کے اعتراضات کو بھی دور نہیں کیا اور حلقے کومختلف حصوں میں بانٹ دیاگیا۔
درخواست مسترد