گل بخاری گھر پہنچ گئیں

Jun 07, 2018

لاہور (نامہ نگار) وقت نیوز کی تجزیہ کار، دی نیشن کی کالم نگار اور سماجی کارکن گل بخاری رات گئے واپس گھر پہنچ گئیں۔ گل بخاری وقت نیوز کے ٹاک شو 2 وی 2 کیلئے ڈرائیور کے ساتھ گھر سے جا رہی تھیں کہ شیر پاﺅ برج کے نزدیک چند گاڑیوں میں سوار افراد نے انہیں گاڑی سے نیچے اتارا اور اپنے ساتھ لے گئے۔ خاتون کے لاپتہ ہونے کی خبر جنگل میں آگ کی طرح پھیل گئی۔ خاتون کے رشتہ دار اور انسانی حقوق کی کارکن حنا جیلانی تھانہ سرور روڈ مقدمہ درج کروانے پہنچ گئیں۔ 52 سالہ گل بخاری برطانوی شہریت بھی رکھتی ہیں۔
گل بخاری/ گھر

مزیدخبریں