کراچی (اے این این)امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر ہیوسٹن کے سکول میں گولیوں کا نشانہ بننے والی سبیکا شیخ کے یاتا عبد الجلیل نے الیکشن لڑنے کا اعلان کیا ہے۔عبدالجلیل نے صوبائی اسمبلی کے حلقہ 92 کورنگی 1 سے انتخاب لڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔کاغذات نامزدگی حاصل کرنے کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ وہ پاک سرزمین پارٹی کے پرچم تلے انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں۔