عمان (نیٹ نیوز) اردن میں حکومت کے کفایت شعاری پروگرام کے خلاف مظاہرے جاری ہیں۔ شاہ عبداللہ دوم کی طرف سے وزیراعظم ہانی کا استعفیٰ لینے کے بعد بھی شہریوں کا غصہ ٹھنڈا نہیں ہوا۔ یاد رہے چند روز قبل بیروزگاری اور تیل کی قیمتیں بڑھانے کے خلاف متعدد شہروں میں احتجاج شروع ہوا جو وزیراعظم کے استعفیٰ پر ختم ہوا لیکن احتجاجی تحریک دب نہ سکی۔ گزشتہ روز بھی ہزاروں افراد نے ریلی میں شرکت کی اور حکومت سے مطالبہ کیا وہ متنازعہ پروگرام کو ختم کرے۔
اردن میں حکومت کے کفایت شعاری پروگرام کے خلاف مظاہرے جاری
Jun 07, 2018