مکہ (اے پی پی) خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز نے عید الفطر کی تعطیلات 10شوال تک بڑھانے کی منظوری دیدی۔ سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق شاہ سلمان نے تمام سرکاری اداروں کے سول اور عسکری ملازمین کی سہولت اور آسانی کے لئے عید الفطر کی تعطیلات بڑھاتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ تمام ادارے اتوار10شوال بمطابق 24 جون کو کھلیں گے۔