کوئٹہ (آن لائن) انسداد دہشت گردی کی عدالت میں قتل کیس کا فیصلہ نہ سنایا جا سکا۔ تحریک انصاف کے صوبائی صدر سردار یار محمد رند کی جانب سے استثنیٰ کی درخواست منظور کر لی۔ انسداد دہشتگردی کی عدالت میں سردار یار محمد رند کی عدم حاضری کے باعث کیس کا فیصلہ نہ سنایا جا سکا اور سردار یار محمد رندکی جانب سے استثنیٰ کی درخواست منظور کر لی گئی۔ قتل کا مقدمہ28 جون کو سنایا جائے گا۔
سردار یار محمد رند کے خلاف 2010 ء میں دفعہ 302 کے تحت تھانہ سریاب میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔
کوئٹہ: سردار یار محمد رند کیخلاف مقدمہ قتل کا فیصلہ ملزم کی عدم حاضری پر نہ سنایا جا سکا
Jun 07, 2018