داعش کے 150 جنگجو پھانسی کیلئے موصل سے بغداد منتقل

Jun 07, 2018

بغداد(اے پی پی) عراقی حکام نے شورش زدہ شہر موصل سے گرفتار 150 داعشی جنگجوؤں کو سنائی گئی سزائے موت پرعمل درآمد کے لیے موصل سے بغداد منتقل کر دیا گیا ۔العربیہ ٹی وی کے مطابق عراقی پولیس کے ایک سکیورٹی عہدیدار نے شناخت ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ داعش کے 150 دہشت گردوںکی سزائے موت پر عمل درآمد کیا جائے گا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ سزا یافتہ داعشی جنگجوؤں نے دوران تفتیش اور مقدمات کے ٹرائل کے دوران عراق کے خلاف دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث ہونے کا اعتراف کیا تھا۔

مزیدخبریں