اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) آل پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ پرویز مشرف نے عید الفطر کے بعد پاکستان واپسی کا فیصلہ کر لیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار اے پی ایم ایل کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر محمد امجد نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ جمعرات کو سپریم کورٹ پرویز مشرف کی جانب سے تاحیات نااہلی کے خلاف اپیل کا فیصلہ سنائے گی ، پرویز مشرف عید کے فوراً بعد پاکستان آئیں گے اور اسلام آباد میں اتریں گے تاہم حتمی تاریخ کا اعلان سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد کیا جائے گا۔