پاکستان اورامریکہ کے درمیان باہمی تعلقات میں بہتری کی گنجائش موجود ہے: علی جہانگیر صد یقی

Jun 07, 2018

اسلام آباد ( آن لائن ) امریکہ میں پاکستانی سفیر علی جہانگیر صدیقی کا کہنا ہے کہ پاکستان اورامریکہ کے مابین باہمی تعلقات میں بہتری کی گنجائش موجود ہے۔ اس سلسلے میں امریکہ میں مقیم پاکستان اپنا کردار اداکرسکتے ہیں۔ گزشتہ ماہ امریکہ میں بطور سفیر اپنی ذمہ داریاں سنبھالنے والے پاکستانی سفیر علی جہانگیر نے پاکستان امریکہ تعلقات کو بہتر بنانے کیلئے پاکستانی برادری کے ساتھ تعلقات استوار کرنا شروع کردیئ۔علی جہانگیر کی جانب سے امریکہ میں مقیم پاکستانی برادری کے سرکردہ افراد کے نام لکھے گئے خط میں پاکستانی سفیر نے لکھاتارکین وطن کے تعاون سے بڑے اور دْور رس مقاصد کے حصول کے عزم کا اظہار کیا۔انہوںنے کہا کہ پاک امریکہ تعلقات میں بہتری کی گنجائش ہے۔اپنی ترجیحات کا تعین کرتے ہوئے پاکستانی سفیر نے کہا کہ انہوں نے پورے اعتماد کے ساتھ ذمہ داریوں کا چیلنج قبول کیا ہے اور ہم مل کر ہی مطلوبہ مقاصد حاصل کر سکتے ہیں۔سفارتی ذمہ داریوں کی ادائیگی میں وہ پاکستانی برادری پر بھروسہ کریںگے ، جس نے ا مریکی قومی دھارے میں نمایاں اور اہم جگہ حاصل کرلی ہے۔بیرونی ممالک میں مقیم پاکستانی نوجوان بڑے متحرک ، تعلیم یافتہ اور مستقبل کی امید ہیں۔

مزیدخبریں