عام انتخابات میں عوام ملکی ترقی کیلئے کام کرنیوالوں کو ووٹ دینگے: شفیق خان

شیخوپورہ(نمائندہ خصوصی)انجمن تاجران مدینہ مارکیٹ کے صدر محمد شفیق خان ، جنرل سیکرٹری سیٹھ محمد عظیم ، محمد اسحق مٹھو، چودھری شہزاد علی ورک نے کہا کہ خدمت کی سیاست اور عوامی فلاح وبہبود کی جو تاریخ سابقہ دورحکومت میں رقم ہوئی ہے ماضی میں اسکی کوئی مثال نہیں ملتی عوامی امنگوں کی ترجمانی اور گراس روٹ لیول پر مسائل کے خاتمہ کیلئے جو اقدامات اٹھائے گئے ہیں اس سے عوام پوری طرح مطمئن ہیں ترقی اور خوشحالی کے دعوے نہیں بلکہ عملی اقدامات اٹھائے گئے ہیں 2018 ء کے انتخابات نہیں بلکہ عوام کے دلوں کی آواز ہوگی اور 25جولائی کو عوام ثابت کرینگے کہ وہ کسی بھی ملک دشمن قوت کیساتھ نہیں بلکہ پاکستان کی خودمختاری اور نچلی سطح تک ترقی کے عمل کیلئے حقیقی کام کرنیوالوں کیساتھ ہیںان خیالات کااظہارانہوں نے ’’نوائے وقت‘‘ سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ان رہنمائوں نے کہاکہ ماضی کے شیخوپورہ اور آج کے شیخوپورہ میں زمین وآسمان کا فرق ہے ماضی میں بھی عوامی نمائندے عوامی طاقت سے اقتدار حاصل کرتے رہے مگر انہوںنے شیخوپورہ کے عوام کے مسائل حل نہیں صرف چہیتوں کو نوازنے کی سیاست کی جس وجہ سے محرومیاں شیخوپورہ کے عوام کا مقدر بنی چکی تھیں مگر سابقہ 10 سالوں کے دوران عوام محرومیوں کو ختم کرکے احساس برتری کو پیدا کیا گیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...