لاہور (پ ر) پاکستان مسلم لیگ ن پنجاب کی صوبائی کونسل کے ممبر سینئر نائب صدر پی پی 146 لاہور اور امیدوار برائے صوبائی اسمبلی پی پی 154 لاہور اکرام اللہ خان کاکڑ نے سک نہر باغبانپورہ میں کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قائد پاکستان مسلم لیگ ن میاں محمد نواز شریف کا بیانہ کامیابی کی منزل کی طرف گامزن ہے میاں نواز شریف کا ووٹ بنک ہر روز بڑھتا جا رہا ہے ان کے پاکستان بھر جلسہ منہ بولتا ثبوت ہے 2018ء کے الیکشن میں دو تہائی اکثریت سے جیتے گی اس موقع پر شیخ آصف رفیق، قیصر واحد خان، غلام حسین ملک، کاشف ملک، چاچا یعقوب، سید ذوالفقار نقوی، شیخ عادل، شیخ محمد عمران، قاضی ساجد محمود، اور شیخ مانی نے بھی خطاب کیا۔