امریکی سینیٹرجان مکین کی بیماری کا مذاق اڑانے والی ٹرمپ کی مشیر مستعفی

واشنگٹن(این این آئی)امریکی سینیٹر جا ن مکین کی بیماری کا مذاق اڑانے والی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی معاون کیلی سیڈلر مستعفی ہوگئیں۔امریکی ٹی وی کے مطابق وائٹ ہائوس کے پرنسپل ڈپٹی پریس سیکریٹری راج شاہ نے ایک بیان میں تصدیق کی ہے کہ کیلی سیڈلر اب صدر کے ایگزیکٹو آفس کی ملازم نہیں۔ابھی تک یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ سیڈلر سے استعفیٰ لیا گیا ہے یا انہوں نے خود استعفیٰ دیا ہے۔امریکی ٹی وی کے مطابق کیلی نے ریپ بلیکن سینیٹر جان مکین کی بیماری کا مذاق اڑایا تھا، جو کافی عرصے سے کینسر کے عارضے میں مبتلا ہیں۔سیڈلر نے ایک میٹنگ میں میک کین کا مذاق اڑاتے ہوئے کہا تھا کہ جینا ہوسپل کی بطور سی آئی اے ڈائریکٹر نامزدگی مکین کیلئے اس لیے کوئی معنی نہیں رکھتی کہ وہ مر رہے ہیں۔سیڈلر نے عوام کے سامنے اپنے ان الفاظ پر معذرت نہیں کی تھی، بعد ازاں سخت تنقید کا نشانہ بننے پر انہوں نے فون پر مکین کی صاحبزادی میگھن سے معذرت کر لی تھی، تاہم اس کے بعد میگھن نے سوال اٹھایا تھا کہ سیڈلر اب تک وائٹ ہاوس کی ملازمت پر برقرار کیوں ہیں۔

ای پیپر دی نیشن