عقیدہ ختم نبوت نبی کریمؐ کی شفاعت حاصل کرنے کا بہترین ذریعہ ہے: مولانا محمد اسماعیل

لاہور (خصوصی نامہ نگار) عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مرکزی ناظم تبلیغ مولانا محمداسماعیل، مولانا عزیزالرحمن ثانی ،مولانا جمیل الرحمن اختر، مولانا عبدالنعیم نے لاہور کی مختلف مساجدمیں دروس ختم نبوت اور جامع مسجد مولانا احمدعلی لاہور اچھرہ میں افطار ڈنر سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عقیدہ ختم نبوت کا تحفظ آپؐ کی شفاعت اور قرب حاصل کرنے کا ذریعہ ہے، امت مسلمہ نے کسی بھی دور میں جھوٹے مدعی نبوت کو کامیاب نہیں ہونے دیا۔ مجاہدین ختم نبوت نے قادیانیوںکو ہر محاذ پر شکست سے دوچار کیا۔ تحفظ ناموس رسالت قانون اور امتناع قادیانیت آرڈیننس کا تحفظ کرتے رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ قادیانی ہر جگہ پر ملکی امیج کو خراب کرنے کے لیے اپنے مذموم حربے اپنے بیرونی آقائوں کے کہنے اور انکے گٹھ جوڑ سے استعمال کرتے رہتے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...