حضرت علیؓ کی زندگی امت کیلئے مشعل راہ ہے: افتخار حسین

Jun 07, 2018

شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت) مذہبی سکالر و صدر بین المذاہب ہم آہنگی اینڈ امن سوسائٹی پنجاب میاں افتخار حسین جالندھری نے کہا کہ داماد رسول ﷺ خلیفہ چہارم سیدنا علی المرتضیٰ ؓ کی زندگی اور کارنامے امت کیلئے مشعل راہ ہیں آپ ؓ کے عدالتی فیصلے تاریخ اسلام کا قیمتی اثاثہ ہیں حضرت علیؓ شجاعت و بہادری کی علامت تھے، حضرت علیؓ کا دور خلافت ہر مسلم حکمران کیلئے مشعل راہ اور آپ ؓ کی زندگی ہر مسلمان کیلئے نمونہ حیات ہے ہمیں چاہئے کہ سیدنا علی المرتضیٰ ؓ کی تعلیمات پر عمل پیرا ہوتے ہوئے اسلام اور پاکستان دشمن قوتوں کیخلاف متحد ہوجائیںملک و قوم کو درپیش مسائل اور چیلنجز سے نمٹنے کیلئے حضرت علی ؓ کے دور خلافت سے رہنمائی حاصل کی جائے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامعہ اسلامیہ کے زیر اہتمام داماد رسول ﷺ خلیفہ چہارم حضرت علی المرتضیٰ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی شہادت کے سلسلہ میں جامع مسجد مصطفی ہائوسنگ کالونی میں منعقدہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اس موقع پرممتاز عالم دین علامہ ذاکر امجد علی عابدی و دیگر نے حضرت علی المرتضیٰ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی زندگی کے مختلف گوشوں کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ حضرت علی علیہ السلام نے اسلام کی سربلندی اور باطل قوتوں کی سرکوبی کیلئے جو کارہائے نمایاں سرانجام دئیے وہ تاریخ اسلام کا روشن باب ہیں۔

مزیدخبریں