عظمت رفتہ کی بحالی کیلئے حضرت علیؓ کی تعلیمات پر عمل کرنا ضروری ہے: غلام مرتضیٰ

شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت) مذہبی سکالرمولانا صاحبزادہ غلام مرتضیٰ شازی نے کہا ہے کہ حضرت علی ؑ خاندانِ نبوت کے عظیم فرد و داماد رسولؐساری امت مسلمہ کے ولی و مولاا ور چوتھے خلیفہ راشد شجاعت و بہادر ی کانمونہ جنت کی بشارت پانیوالے جلیل القدر صحابی تھے اسلامی غزوات میںمسلم افواج کی فتح کیلئے اہم کردار ادا کیا، ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے مذہبی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا ، مولانا صاحبزادہ غلام مرتضیٰ شازی نے کہا کہ آپؐ کی خصوصی تربیت و فیض رسانی کی بدولت حضرت علی المرتضیٰ رضی اللہ عنہ میں عبادت، تقویٰ، اخلاص، احسان، مروت، شجاعت و فتوت، عفو و کرم، توکل، رضا، تفویض، صبر و استقامت، شکر و قناعت، استغناء و عبودیت کی تمام ملکوتی صفات علی وجہ الکمال پائی جاتی ہیںانہوں نے کہا حضرت علی المرتضیٰ رضی اللہ عنہ نے بچوں میں سے سب سے پہلے اسلام قبول کیا اور غزوہ تبوک کے سوا تمام غزوات میں شامل ہوئے اور غزوہ خیبر سمیت تمام غزوات میں مرکزی کردار اداکیا۔انہوں نے کہا کہ اگر مسلمان اپنی عظمت رفتہ بحال کرنا چاہتے ہیں تو انہیں حضرت علی المرتضیٰ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی سیرت و کردار کو اپنی زندگیوں میںنافذ کرنا ہوگا۔

ای پیپر دی نیشن