سپریم کورٹ نے چیئرمین نیب کوعہدے سے ہٹانے کی درخواست خارج کردی

Jun 07, 2018 | 11:50

ویب ڈیسک

سپریم کورٹ نے چیئرمین نیب کوعہدے سے ہٹانے کی درخواست خارج کردی . سپریم کورٹ میں چیف جسٹس ثاقب نثارنے لیگی رہنما نوراعوان کی اپیل پرچیمبرمیں سماعت کی، سماعت کے دوران چیف جسٹس نے رجسٹرارآفس کے اعتراضات کوبرقراررکھتے ہوئے چیئرمین نیب کوعہدے سے ہٹانے کی درخواست خارج کردی۔لیگی رہنما نوراعوان نے نوازشریف کے خلاف منی لانڈرنگ کے مبینہ غلط الزام پردرخواست دائرکی تھی، جس میں موقف اختیارکیا گیا تھا کہ سیاستدانوں کی جانب سے ایک دوسرے پرالزام تراشی پوائنٹ سکور نگ کے لئے کی جاتی ہے اس لیے ایسے معاملات میں نیب کو آلہ کارنہیں بننا چاہئے۔واضح رہے کہ رجسٹرارآفس نے درخواست گزارکومتعلقہ فورم سے رجوع کرنے کی ہدایت کی تھی، جس کے بعد درخواست گزارنے رجسٹرار آفس کے اعتراضات کے خلاف اپیل دائرکی تھی۔

مزیدخبریں