سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف حسن عسکری کی نگران وزیراعلیٰ پنجاب تقرری پر بول اٹھے. انہوں نے اپنا دوٹوک ردعمل سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر دیا. ان کا کہنا تھا کہ حسن عسکری کا انتخاب غیرجانبدارانہ معیار پر پورا نہیں اترتا، حسن عسکری مسلم لیگ ن کے ناقدین کے طور پر جانے جاتے ہیں، مسلم لیگ ن کے حوالے سے ان کا متعصبانہ رویہ بھی واضح ہے، حسن عسکری عام انتخابات میں تاخیر کے حامی رہے ہیں، شہبازشریف نے حسن عسکری کے انتخاب پر الیکشن کمیشن کو بھی آڑے ہاتھوں لیا، بولے حسن عسکری کے انتخاب سے الیکشن کمیشن کی ساکھ کو بری طرح نقصان پہنچے گا۔