سپریم کورٹ نےسابق صدرپرویز مشرف کو کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی مشروط اجازت دیدی

Jun 07, 2018 | 22:55

ویب ڈیسک

سپریم کورٹ میں سابق صدر پرویز مشرف کی نااہلی کی درخواست پرسماعت ہوئی. عدالت نے سابق صدر پرویز مشرف کو کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی مشروط اجازت دے دی. چیف جسٹس پاکستان ثاقب نثار نے ریمارکس دیئے کہ پرویز مشرف واپس آجائیں نااہلی ختم کر دینگے، پرویزمشرف واپس آجائیں انہیں گرفتار نہیں کیا جائے گا. عدالت نے قرار دیا کہ کاغذات نامزدگی کی منظوری عدالتی فیصلے سے مشروط ہوگی. چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہا پرویزمشرف کو ذاتی حثیت میں پیش ہونا ہوگا،پرویز مشرف سے کہیں تیرہ جون کو لاہور میں پیش ہوجائیں. پرویزمشرف کے وکیل نے عدالت سے تاحیات نااہلی کا فیصلہ کالعدم قرار دینے کی استدعا کی .عدالت عظمیٰ نے وکیل پرویز مشرف کی استدعا مسترد کر دی .سپریم کورٹ نے کیس کی مزید سماعت تیرہ جون تک ملتوی کردی .واضح رہے کہ سابق صدر پرویز مشرف کو پشاور ہائیکورٹ نے تاحیات نااہل کیا تھا۔

مزیدخبریں