محمد راشد کا ماشل آرٹس میں سب سے زیادہ عالمی ریکارڈ بنانے کا اعزاز

لاہور (سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس) پاکستان کے محمد راشد نے 50 عالمی ریکارڈز کا سنگ میل عبور کر لیا، پاکستان اکیڈمی آف ماشل آرٹس کے زیر اہتمام مزید 3 گنیز ورلڈ ریکارڈ قائم کردیے۔محمد راشد دنیا میں ماشل آرٹس میں سب سے زیادہ عالمی ریکارڈ بنانے والے کھلاڑی بن گئے اور گنیز ریکارڈ میں مزید 3 عالمی ریکارڈزکے ساتھ ان کے اعزازات کی تعداد 51 ہوگئی جبکہ ان کی اکیڈمی کے ریکارڈز 65 تک جاپہنچے۔محمد راشد نسیم نے پاکستان اکیڈمی آف ماشل آرٹس کیزیر اہتمام مزید 3 گنیز ورلڈ ریکارڈ قائم کردیے۔ انہوں نے بوتل کیپ اوپن چیلنج میں ریکارڈ بنایا اور 5 کے مقابلے میں 29 بوتلوں کو لگاتار کھول دیا۔محمد راشد نے نن چکو کیٹیگری میں اپنا چھٹا عالمی ریکارڈ بھی بنا ڈالا۔

ای پیپر دی نیشن