اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)مر کزی تنظیم تا جر ان پاکستان کے صدر محمد کاشف چوہدری نے کہا ہے کہ حکومت ریسٹورنٹ ،مارکی و دیگر بند کاروباروں کو ایس او پیز کے ساتھ کھولنے کا فیصلہ کیاہے انہوں نے یہ بات تا جر رہنمائوں کے ہمراہ پر یس کانفر نس سے خطاب کر تے ہوئے انہوں نے کہا کہ تاجروں نے شوقیہ کاروبار نہیں کھولے بلکہ معاشی حالات سے مجبور ہو کر جانیں داؤ پر لگا کر کاروبار کھولے۔حکومت نے معاشی صورتحال ،قومی پیداوار میں کمی ،بے روزگاری اور ٹیکس کولیکشن کے دباؤ کا شکار ہو کر کاروبار کھولا۔حکو مت نے لاک ڈاؤن کرنا ہے تو تاجروں کو ماہانہ اخراجات دے کر بیشک کرفیو کا نفاذ کرے ۔ سیلز ٹیکس کو 17%سترہ فیصد سے سنگل ڈیجٹ نو فیصدپر لایا جائے،آٹے ،چینی و اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں کمی کیلئے ان پر سیلز ٹیکس کا خاتمہ کیا جائے۔انکم ٹیکس و دیگر تمام ٹیکسز کی شرح کو کم ازکم پچاس فیصد کم کیا جائے، کاٹیج انڈسٹری کو خصوصی حیثیت و مراعات ،آڑھتیوں ،جیولرز ،موبائل کے مسائل حل کیے جائیں۔شرح سود کو مزید کم کر کے 4% اور پٹرولیم مصنوعات و بجلی کی قیمتوں کو مزید کم کیا جائے۔ایکسپورٹ میں اضافے کیلئے زیرو ریٹڈ سیکٹر کو بحال کیا جائے۔