راولپنڈی(جنرل رپورٹر)محکمہ زراعت پنجاب نے کہا ہے کہ کاشتکار انگور کی برداشت اس وقت کی جائے جب انگور کے دانے اپنا پورا سائز حاصل کر لیں اور پک بھی جائیں۔ انگور کے گچھے قینچی سے کاٹنے چاہئیں اور ان کو ٹوکری یا کریٹ میں اس طرح رکھیں کہ دانے زخمی نہ ہونے پائیں۔ انگور کی پیکنگ کے دوران خراب دانے نکال دیں ورنہ یہ دوسرے دانوں کو بھی زخمی کر دیں گے۔ پھل کی بہتر قیمت کیلئے اسے جلد منڈی تک پہنچانا چاہیے جبکہ کچھ دنوں تک اس کو کولڈ سٹور میں بھی رکھا جا سکتا ہے۔ صوبہ پنجاب کے مخصوص علاقے مثلاً پوٹھوار کے نیم پہاڑی اضلاع بشمول خوشاب، اٹک، چکوال، جہلم اور راولپنڈی میں انگور کی کاشت کی جا تی ہے۔ انگور کی بیل کافی حد تک کم اور زیادہ درجہ حرارت برداشت کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔
کاشتکار انگور کی برداشت اس وقت کی جائے جب دانے پورا سائز حاصل کر لیں
Jun 07, 2020