ووہان سے دوسری فلائیٹ کے ذریعے مزید 275 پاکستانی طلباء وطن واپس پہنچ گئے

Jun 07, 2020

اسلام آباد (نیوز رپورٹر) چین کے شہر ووہان سے دوسری فلائیٹ کے ذریعے پاکستانی طلباء وطن واپس پہنچ گئے ہیں۔ وزارت اوورسیز کے مطابق کرونا وبا کی وجہ سے چین میں پھنسے مزید 275 پاکستانی طلباء کو لے کر دوسری فلائیٹ اسلام آباد ائرپورٹ پہنچی جہاں پر اوورسیز پاکستانیز فاؤنڈیشن کے حکام نے طلباء کا استقبال کیا۔ وزیر اعظم عمران خان کی خصوصی ہدایت پر رعایتی ٹکٹس فراہم کی گئی ہیں۔

مزیدخبریں