ٹڈی دل کیخلاف آپریشن جاری،پنجاب میں 118198 ہیکٹر کا سروے

Jun 07, 2020

اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت) ٹڈی حملہ کے خلاف ملک بھر میں جاری آپریشن کے حوالے سے این ایل سی سی نے کہا ہے کہ محکمہ فوڈ سکیورٹی، محکمہ زراعت اور پاکستان آرمی کی مشترکہ ٹیمیں متاثرہ اضلاع میں سروے اور کنٹرول آپریشن کر رہی ہیں- ہفتہ کو جاری اعلامیہ کے مطابق ملک بھر میں 5202 سکوائر کلومیٹر رقبہ پر کنٹرول آپریشن کیا جا چکا ہے ،53 اضلاع کے متاثرہ علاقوں میں 1124 سے زائد ٹیمیں اس مہم میں حصہ لے رہی ہیں - جاری اعلامیہ کے مطابق ملک بھر میں 257241 سکوائر کلومیٹر رقبہ پر سروے کیا جا چکا ہے۔

مزیدخبریں