بھارت میانمر کی سرحد پر بھی مسلح باغی گروپوں کیساتھ برسر پیکار

اسلام آباد ( عبداللہ شاد - خبر نگار خصوصی) نیپال اور چین کے ساتھ سخت کشیدگی کے بعد اب بھارت میانمر کی سرحد پر بھی پراکسی باغی گروپوں کے ساتھ برسر پیکار ہو چکا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق برما سے تعلق رکھنے والے مسلح باغی گروپ آراکان آرمی نے بھارت کے ’’ کالادان پراجیکٹ‘‘ کی تنصیبات پر حملہ شروع کر دیئے ۔ بھارتی میڈیا میں اس حالیہ کشیدگی کو لے کر بھی چین کیخلاف پراپیگنڈہ کیا جا رہا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق بھارت کا کالادان ملٹی ماڈل ٹرانزٹ ٹرانسپورٹ پراجیکٹ جو پہلے کلکتہ سے میانمر اور پھر صوبہ میزورام تک براہ راست سمندری، دریائی اور زمینی رُوٹ فراہم کرتا ہے، اب آراکان آرمی کی کاروائیوں کی بدولت ایک نئے چیلنج کا شکار ہو چکا ہے۔ کالادان روڈ پراجیکٹ 484 ملین امریکی ڈالر لاگت کا منصوبہ جو 2014 میں مکمل ہونے پر شیڈول تھا مگر اس کی تعمیر میں تاخیر ہوئی اور اب کہا جا رہا ہے کہ ایک سے دو سال میں یہ پراجیکٹ فعال ہو جائے گا۔ آراکان آرمی کے بھارتی تنصیبات پر حملوں سے ہندوستان میں تشویش کی ایک نئی لہر دوڑ گئی ہے کیونکہ نیپالی سرحد اور لداخ کے مقام پر بھی درگت بننے سے ہی بھارتی ہزیمت کم نہیں ہوئی تھی۔ انڈین میڈیا میں آراکان آرمی کے حملوں کی خبروں کو مکمل طور پر بلیک آئوٹ کیا جا چکا ہے اور بھارتی خفیہ ایجنسیوں ’’را‘‘ اور انڈین آئی بی نے تمام میڈیا ہائوسز کو اس بارے میں خبریں دینے سے منع کر رکھا ہے۔

ای پیپر دی نیشن