حیدرآباد (نامہ نگار /اسلم چنا)حیدرآباد میں کورونا میں مبتلا ایک اور مریضہ زندگی کی بازی ہار گئی۔ کروناآئسولیشن وارڈ سول ہسپتال حیدراباد میں 5 جون سے داخل 75 سالہ مسماۃ خورشید بیگم زوجہ تاج محمد سکنہ لطیف اباد ہفتے کے روز فوت ہوگئی۔ خاتون دو دن سے میڈیکل وارڈ میں داخل تھی اور اسے 5 جون کو کرونا وارڈ منتقل کیا تھا.جہاں اس نے دم توڑ دیا۔ اس کے بعد حیدرآباد میں کوروںا سے ہلاک ہوئے والوں کی تعداد 31 ہوگئی ہے۔ حیدرآباد میں اب تک 1100 سے زائد افراد میں کوروںا کی تصدیق ہوتی ہے جن میں سے بیشتر مریض صحت یاب ہو چکے ہیں جبکہ 400 مریض زیر علاج ہیں۔
حیدرآبادمیں کوروناکاایک اورمریض زندگی کی جنگ ہارگیا
Jun 07, 2020