ایم ایس کارڈیالوجی‘ڈاکٹرزکے ناروارویے کیخلاف نرسوں کا احتجاجی مظاہرہ

Jun 07, 2020

ملتان(سپیشل رپورٹر) ایم ایس کارڈیالوجی اور ڈاکٹرز کے ناروا رویے کے خلاف نرسوں نے ایمر جنسی کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا ، ہسپتال انتظامیہ نے نرسوں کا مظاہرہ ختم کرانے کے لیئے پولیس طلب کر لی ، کارڈیالوجی ہسپتال انتظامیہ نے ہتک آمیز رویہ رکھا تو ہسپتال میں غیر معینہ مدت تک ہڑتال کر دیں گے ، ینگ نرسز تفصیل کے مطابق ایم ایس کارڈیالوجی ڈاکٹر فہیم لابر ، ڈی ایم ایس ڈاکٹر فرحان اور دیگر ڈاکٹرز کے ناروا رویے ، بد تمیزی ، گالم گلوچ کرنے پر نرسز نے گزشتہ روز ایمر جنسی کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا ، جس میں نرسز کی بڑی تعداد نے شرکت کی ، اس موقع پر نرسز نے ایم ایس ڈاکٹر فہیم لابر ، ڈاکٹر فرحان اور دیگر ڈاکٹرز کے خلاف شدید نعرے بازی بھی کی ، احتجاجی نرسز کا کہنا تھا کہ ایم ایس اور چہیتے ڈاکٹرز ہسپتال میں من مانیاں کر رہے ہیں ، ڈاکٹروں کے خلاف آواز اٹھانے والی پانچ نرسوں کو سیکرٹری صحت کی صوابدید پر بھیجنے کی تیاریاں کرنا شروع کردیں ہیں جس پر وہ سراپا احتجاج ہیں ، نرسوں کا احتجاج ختم کرانے کے لیئے ہسپتال انتظامیہ نے پولیس طلب کر لی ، جس پر لیڈی پولیس اہلکاروں سمیت پولیس کی بھاری نفری ہسپتال پہنچی جنہوں نے نرسز کا احتجاج ختم کرانے کے لیئے کوشش کی ، اس موقع پر ینگ نرسز کا کہنا تھا کہ ایم ایس سمیت ان کے چہیتے ڈاکٹرز کا نرسوں کے ساتھ رویہ انتہائی ہتکآمیز ہے ، اگر ان کے مطالبات نا مانے گئے تو وہ جنوبی پنجاب بھر کے ہسپتال میں غیر معینہ مدت تک احتجاج کی کال دے دیں گی ، جس کے بعد مریضوں کی مشکلات کا ذمہ دار ایم ایس اور اس کے چہیتے ڈاکٹرز ہوں گے

مزیدخبریں