مقبوضہ کشمیر : محاصرے ، تلاشی کی کاروائیاں جاری، کشمیری پنڈتوں نے بھی ڈومیسائل قانون مسترد کردیا

جموں (این این آئی)مقبوضہ کشمیر میں جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے ہانگل گنڈ کوکرناگ میں سکیورٹی فورسز کی جانب سے محاصرے اور تلاشی کارروائیاں شروع کر دی گئیں جس کے باعث علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا ۔قابض انتظامیہ کے اہلکار مطابق ہانگل گنڈ کوکرناگ علاقے میں فوج کو عسکریت پسندوں کے چھپے ہونے کی ایک اطلاع موصول ہوئی جس کے بعد فوج کے 19آرآر نے گرٹولی پورہ ہانگل گنڈ کوکرناگ کا محاصرہ شروع کردیا گیا اور اس اس دوران گھر گھر تلاشی لی گئی اور علاقے میں فوج نے روشنی کے لئے تیز لائٹس نصب کر دی ہے۔ آخری اطلاع ملنے تک علاقے میں محاصرہ جاری تھا ۔مقبوضہ جموں و کشمیر میں نئے ڈومیسائل قانون پر کشمیری پنڈتوں نے حکومت پر تنقید کی ہے، مقبوضہ جموں و کشمیر کے ڈومیسائل ّ(رہائشی)کی نئی تعریف واضح کی گئی ہے اور ملازمت کے لیے نئے ضابطے بھی مقرر کیے گئے ہیں۔سائوتھ ایشین وائر کے مطابق کشمیری پنڈت سنجے صراف جو کہ لوک جن شکتی پارٹی کے چیف سپوکس پرسن بھی ہیں نے کہا کہ جو ڈومیسائل قانون حکومت نے جموں کشمیر میں نافذ کیا، اس سے جموں کشمیر میں یا جموں کشمیر سے باہر رہنے والے کشمیری پنڈتوں کو کوئی فرق نہیں پڑے گا کیونکہ ہم جموں کشمیر کے حقیقی باشندے ہیں تاہم انہوں نے کہا کہ جموں کشمیر کے پنڈتوں کے دوسرے مسائل ہیں جن کو اجاگر کرنے کی ضرورت ہے۔ خاص کر کشمیری پنڈتوں کو اپنے گھر میں بسانے اور انہیں مواقع فرہم کرانا حکومت کی اول ذمہ داری ہے۔ جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام سے تعلق رکھنے والے ایک کشمیری پنڈت ریسی کلم نے ڈومیسائل قانون کو بد قسمتی سے تعبیر کرتے ہوئے کہا کہ تنظیم نو قانون سے جموں کشمیر کے عوام کو مرکزی حکومت نے زخم دیئے ہیں اور ڈومیسائل قانون سے ان زخموں پر نمک چھڑکا گیا ہے۔مقبوضہ جموں و کشمیر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 182 نئے مثبت کیسزسامنے آئے ہیں، جن میں 5 ڈاکٹرز اور 7 حاملہ خواتین بھی شامل ہیں۔اس طرح سے کرونا متاثرین کی مجموعی تعداد 3324 ہو گئی ہے۔گزشتہ روز182 نئے کیسز سامنے آئے ،جن میں 108 کا تعلق کشمیر سے ہے۔ جموں صوبے میں 74 کیسز پائے گئے ہیں، جبکہ ایک معمر شخص کی موت ہوئی ہے۔سائوتھ ایشین وائر کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ ضلع اننت ناگ میں 6، سرینگر میں 22، کولگام میں 2، کپوارہ میں 13، بارہمولہ میں 7، شوپیاں میں 42، بانڈی پورہ میں 4، بڈگام میں 9، پلوامہ میں 2، گاندربل میں 1، جموں 12، رامبن میں 11، ادھمپور میں 23، کٹھوعہ میں 11، پونچھ میں 2 سانبہ میں 4، راجوری میں 2 اور ڈوڈہ میں 5 مثبت کیس پائے گئے ہیں۔1048 مریض شفایاب ہوئے اور 36 کی موت واقع ہوئی ہے۔

ای پیپر دی نیشن